بین الاقوامی
Trending

فضائی راستوں کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے اخراجات میں اضافہ

 

اسلام آباد: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بھارتی ایئر لائنز خصوصاً ایئر انڈیا کے آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کے استعمال میں رکاوٹ کے باعث بھارتی طیاروں کو طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کا دورانیہ بڑھنے کے ساتھ ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

فضائی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق طویل روٹس، اضافی اخراجات اور پروازوں کی منصوبہ بندی میں تبدیلیاں ایئر لائنز کے لیے مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی رابطوں سے متعلق یہ صورتحال بھارتی ایوی ایشن شعبے کے لیے ایک اہم چیلنج بن چکی ہے، جبکہ مسافروں اور فضائی آپریشنز پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button