کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، علاقےکی کلیئرنس اور مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔




