لندن :ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 8 گھنٹوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 9 فیصد تک نیچے آ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 78 سینٹ کمی کے بعد 74 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 63 سینٹ کی کمی سے 78 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
مربن کروڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جو 4 ڈالر 19 سینٹ کی کمی کے بعد 76 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔




