اسلام آباد: مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی شناخت اور ان کے تاریخی تشخص کو مٹا نہیں سکتا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے جذبات کو کسی بھی اقدام سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی شناخت، ثقافت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔




