مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر کے دو انتخابی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 27 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نورین عارف کامیاب ہو گئی ہیں، جبکہ ایل اے 28 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بازل نقوی نے اپنے مدِمقابل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
انتخابی نتائج کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ابتدائی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ مختصر مگر تجربہ کار ارکان پر مشتمل ہوگی، جبکہ مہاجرین کی نشستوں سے منتخب ہونے والے ارکان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کی تقسیم اور دیگر اہم امور پر پارٹی قیادت کی مشاورت جاری ہے۔




