اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کے باقاعدہ سیٹ اپ کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال ادارہ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے دو نئے انڈر پاسز کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔




