پاکستان
Trending

سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، ٹیکس کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار

 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپر ٹیکس کے خلاف ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے کے بعد کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ کی قانونی حیثیت واضح ہوگئی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں متعلقہ قانونی نکات اور ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عدالت کی رائے بیان کی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کو کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button