اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔




