پاکستان
Trending

سینیٹ اجلاس، پیپلز پارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹ پارلیمانی اجلاس میں حکومت کو ایوانِ بالا میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر شیری رحمان نے کی۔ اجلاس میں سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں حکومت کو آج کوئی بل منظور نہیں کروانے دیا جائے گا، جبکہ ایوان کا کورم پورا کرنے کی ذمہ داری بھی نہیں لی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹرز سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی قانون سازی پر بھرپور مؤقف اپنائیں گے اور اہم معاملات پر حکومت کو جواب دینے کے لیے تیار رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button