پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کا تین روزہ دورہ برطانیہ، سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت متوقع

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی برطانوی قیادت اور عالمی اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔

نائب وزیراعظم عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں بحری سلامتی اور ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کی صومالی بحری قزاقوں سے بحفاظت رہائی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔

اسحاق ڈار دورے کے دوران دولتِ مشترکہ کے سیکرٹری جنرل، برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، سفارتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button