پاکستان
Trending

نوازشریف، شہبازشریف کی اہم ملاقات، آزاد کشمیر کی حکومت سازی پر فیصلہ کن مشاورت

 

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر خصوصی غور کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی، جبکہ حکومت سازی کے حوالے سے اتحادی جماعتوں اور سیاسی رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور آئے۔ پارٹی قیادت نے نئے وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید مشاورت جاری رکھنے پر بھی غور کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے لیے قیادت کے درمیان رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button