پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں: ایرانی صدارتی دفتر

 

اسلام آباد:ایرانی صدارتی دفتر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو کامیاب اور انتہائی سود مند قرار دیا ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق دورے کے دوران قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورۂ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button