سرانان :سرانان میں سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والے محنت کش مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے پر بلوچستان کی قیادت نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان کی قیادت کے مطابق غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنا کر صوبے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے ایسے واقعات کا مقصد بلوچستان میں تعمیر و ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو روکنا ہے۔
قیادت کا کہنا ہے کہ تربت میں 7 مزدوروں کے اغوا اور قتل، سرانان میں محنت کشوں کی شہادت اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات دہشت گردوں کے عوام دشمن عزائم کو واضح کرتے ہیں۔
بلوچستان کی قیادت نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔




