پاکستان
Trending

ریلوے نظام میں بہتری کے لیے اقدامات تیز، حنیف عباسی نے اہم ہدایات جاری کردیں

 

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کی زیرِ صدارت ریلوے سے متعلق امور کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کراچی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور اصلاحات کے حوالے سے وزیر ریلوے کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر ریلوے نے کوچز کی کمی دور کرنے کے لیے ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ کراچی سے 12 فریٹ ٹرینیں جلد چلانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔

محمد حنیف عباسی نے مسافر ٹرینوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے اور ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button