پاکستان
Trending

کویت کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 

راولپنڈی :کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

کویتی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button