اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدرِ پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
صدرِ مملکت کے آسٹریا کے دورے اور چیئرمین سینیٹ کی بیرونِ ملک سرکاری مصروفیات کے باعث ایاز صادق کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
آئینی شقوں کے تحت سپیکر قومی اسمبلی صدرِ مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔سردار ایاز صادق صدرِ مملکت کی وطن واپسی تک آئینی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
مزید تفصیلات جاوید نور سے۔




