اسلام آباد:اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سپل ویز کچھ دیر بعد کھولے جائیں گے۔
انتظامیہ نے ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سپل ویز کھولے جانے کے بعد پانی کے بہاؤ کے پیشِ نظر نشیبی علاقوں میں ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




