اسلام آباد: حج 2027 کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت تیاریاں جاری ہیں، بیشتر حج منظم کمپنیوں نے اپنے حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کردیئے ہیں، جبکہ آن لائن بکنگ کے عمل میں بھی تیزی آگئی ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 16 بنیادی حج پیکیجز فائنل کر لیے گئے ہیں۔ عازمین حج پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے مختلف پیکیجز کی تفصیلات دیکھنے اور بکنگ کرانے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق حج پیکیجز کی ڈیجیٹل دستیابی سے عازمین کو انتخاب اور بکنگ کے عمل میں مزید سہولت حاصل ہوگی، جبکہ آن لائن نظام کے ذریعے حج انتظامات میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے حوالے سے عازمین کو سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔




