پاکستان
Trending

انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

 

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جبکہ انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر ہے۔ ضلعی عدالتیں نظامِ انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹس کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ جامع نظامِ انصاف کے لیے عدلیہ کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ خواتین اور بچوں کے لیے سہولت مراکز کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button