پاکستان
Trending

وزیر اعظم شہباز شریف سے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاکستان فرانس تعلقات میں مزید پیش رفت کا عزم

 

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گیئلے نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے دیرینہ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت اور مضبوطی دے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button