پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

 

تہران: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر علاقائی تعاون، اسلامی ممالک کے اتحاد اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے والی ہر مفاہمت کی حمایت کرتا ہے۔ مسلم ممالک اپنی مشترکہ صلاحیتوں سے دنیا کے سامنے انصاف اور ترقی کا نمونہ پیش کر سکتے ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں تعاون کے فروغ اور اختلافات کے حل کے لیے اقدامات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو اہم قرار دیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے قیام، اسلامی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور باہمی مفاہمت کے ذریعے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button