پاکستان
Trending

پارلیمان کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘‘، بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو اہم پیغام

 

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کو کمزور اور غیر فعال دیکھنے والوں کا اپوزیشن ساتھ نہ دے، جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے تو تمام سیاسی قوتیں بھی مضبوط ہوں گی۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ انتخابی اصلاحات کے عمل میں شریک ہو اور پارلیمانی کمیٹیوں میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف سے کہا کہ اپنے نمائندوں کو کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت دیں اور انہیں حاصل اختیارات کو مؤثر انداز میں استعمال کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپنے عوام، حلقوں اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنا اپوزیشن ارکان کی ذمہ داری ہے۔ اگر اپوزیشن پارلیمان کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے تو اسے پارلیمانی امور میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتِ حال کے پیش نظر پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے وفاقی وزرا پر زور دیا کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کریں اور ارکان کو اہم معاملات پر بریفنگ دیں۔ وفاقی وزرا موجودہ صورتِ حال اور آئندہ کے حکومتی لائحہ عمل سے ایوان کو آگاہ کریں تاکہ قومی معاملات پر مؤثر بحث ہوسکے۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پارلیمان کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button