پاکستان
Trending

پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی سفارتی روابط کا جائزہ، اسحاق ڈار کی اہم ہدایات

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات، جاری سفارتی سرگرمیوں اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتوں اور مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

اجلاس کے شرکاء نے پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اہم سفارتی معاملات پر پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سفارتی امور میں باہمی رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جائے اور اہم ترجیحات پر بروقت پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سفارتی معاملات پر مؤثر فالو اَپ ضروری ہے تاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے اور عالمی و علاقائی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button