پاکستان
Trending

شانِ پاکستان، گلگت بلتستان‘‘ ملی نغمہ جاری، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا خوبصورت اظہار

 

راولپنڈی: گلگت بلتستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خصوصی ملی نغمہ ’’شانِ پاکستان، گلگت بلتستان‘‘ جاری کر دیا۔

خصوصی ملی نغمے میں گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے محبت، وطن سے وابستگی اور قومی یکجہتی کے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ملی نغمے کے لیے گلگت بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی کا کلام منتخب کیا گیا، جبکہ گلوکار جے جے علی شینا نے اپنی آواز میں اسے پیش کیا ہے۔

نغمے میں گلگت بلتستان کی تاریخی جدوجہدِ آزادی، قومی شناخت اور پاکستان سے محبت و فخر کے جذبات کو اجاگر کرتے ہوئے قومی اتحاد اور وطن سے وفاداری کا پیغام دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button