پاکستان
Trending

فیول ریلیف پروگرام کی رجسٹریشن میں اضافہ، وزیراعظم نے شفافیت اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کر دیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام میں رجسٹریشن بڑھنے اور مستحق شہریوں کو سبسڈی کی فراہمی میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیول ریلیف پروگرام پر عمل درآمد، رجسٹریشن کی صورتحال اور سبسڈی کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کے باعث رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ مستحق شہری حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ طریقہ کار میں آسانی پیدا کرنے سے شہریوں کو سہولت حاصل ہوئی ہے اور زیادہ مستحق افراد تک سبسڈی کی رسائی ممکن ہو رہی ہے۔

اجلاس میں پروگرام کے تحت جاری اقدامات اور شفافیت برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button