پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر اہم گفتگو

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطے کے دوران پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت بھی زیر غور آئی۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button