لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور کی مختلف جامعات کا دورہ کیا، جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
نشستوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے مختلف معاملات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ترجمان پاک فوج سے سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے۔
اس موقع پر قومی و بین الاقوامی صورتحال، اہم ملکی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔




