انطالیہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورۂ ترکیہ مکمل کرکے وطن واپسی کے لیے انطالیہ سے روانہ ہوگئے۔
روانگی کے موقع پر ترکیہ کے نائب وزیر ماحولیات اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران کوپ 31 کانفرنس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔




