پاکستان
Trending

موسمیاتی تبدیلی سرحدوں کی پابند نہیں، پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معیشت کو بھی بھاری نقصان پہنچا، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات انسانی جانوں، املاک اور معیشت کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بھی بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کوپ 31 کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ملک کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کسی سرحد کی پابند نہیں، اس کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب کے دوران پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور اس کی معاونت کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی تاکہ انسانی جانوں اور معیشت کو قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button