پاکستان
Trending

مریم نواز کے فلاحی منصوبوں پر تنقید کرنے والے مخالفین بھی بڑھ جاتے ہیں، اچھا کام کرنے والوں کے دشمن زیادہ ہوتے ہیں، عظمیٰ بخاری

 

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس کے دشمن بھی بڑھ جاتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رہی ہیں۔

لاہور میں دھی رانی پروگرام کے تحت حکومتی اخراجات پر اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے اہم فلاحی منصوبے ہیں، جن کے ذریعے مستحق افراد کی مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ صوبہ سمجھا جاتا ہے۔ خواتین پر تشدد کے واقعات کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی جاتی ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کے اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔ ایسے اقدامات کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو سہارا دینا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوامی خدمت کے منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button