ٹیکنالوجی
Trending

نیویارک کا اہم اقدام، گاڑی خریدنے کے بعد فیچرز استعمال کرنے پر اضافی ادائیگی ختم

 

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں گاڑیوں کے پہلے سے نصب فیچرز پر ماہانہ سبسکرپشن فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، جس کے تحت گرم نشستوں اور ریموٹ اسٹارٹ جیسی سہولیات کے استعمال کے لیے صارفین سے اضافی رقم نہیں لی جا سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق گورنر کیتھی ہوکول نے نئے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا اطلاق 27 فروری 2027 سے ہوگا۔ قانون کے تحت کار ساز کمپنیاں اور ڈیلرز گاڑی میں پہلے سے موجود ہارڈویئر کے استعمال پر بار بار فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔

تاہم گاڑیوں کے وائی فائی، سیٹلائٹ ریڈیو، نیویگیشن اپ ڈیٹس اور خودکار ڈرائیونگ کی بعض سہولیات کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور ڈیلرز کو ہر خلاف ورزی پر 250 ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button