ٹیکنالوجی
Trending

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے اے آئی میدان میں آگئی، برطانیہ میں 7 لاکھ خواتین پر تحقیق ہوگی

 

لندن: برطانیہ میں چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا دنیا کا سب سے بڑا تجربہ شروع کر دیا گیا، جس میں تقریباً 7 لاکھ خواتین آئندہ تین سال کے دوران حصہ لیں گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس نے اس تحقیقی منصوبے کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈ مختص کیے ہیں، جس کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات کی شناخت کس حد تک بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران معمول کے میموگرام ٹیسٹ کی تصاویر کا تجزیہ کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جو ڈاکٹروں کو ممکنہ سرطان کی نشاندہی میں معاونت فراہم کرے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے بیماری کی جلد تشخیص کے امکانات بہتر بنانے کے ساتھ ماہر طبی عملے کا وقت بچانے اور ان پر کام کا دباؤ کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں سینکڑوں خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button