پاکستان

سابق وزیراعظم غیر متوقع طور پر پیپلز پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے پیر کو صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم ماڈوی والا،ضیالنجار اور دیگر شریک تھے۔

ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔ اس موقع پر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔

فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی  بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button