پاکستانسیاست

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ہیگ کی ثالثی عدالت کے فیصلے کا پرزور خیرمقدم، بھارت سے فوری اور مکمل تعمیل کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت (PCA) کے تازہ ضمنی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے کی مکمل اور فوری تعمیل کرے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے اپنا دائرہ اختیار مستحکم رکھتے ہوئے بھارت کی یکطرفہ معطلی کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کو تقویت دیتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ آج بھی مکمل طور پر نافذ ہے اور بھارت کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے حوالے سے مضبوط کیس عدالت میں پیش کیا ہے جسے عدالت نے تسلیم کیا ہے۔ یہ ضمنی فیصلہ عالمی قانون کے تحت معاہدے کی بقا اور استحکام کا واضح ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے بغیر ٹھوس ثبوت سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا تھا، جسے پاکستان نے ایک غیر قانونی اور جارحانہ اقدام قرار دیا تھا۔ پاکستان نے ویانا کنونشن کے تحت اس معاملے کو عالمی قانونی فورم میں لے جانے کا فیصلہ کیا تھا، جو اب تک اپنی قانونی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام اہم مسائل پر بامقصد اور تعمیری مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button