پاکستان

پنجاب اسمبلی: معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز، سپیکر آفس نے وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے اس سلسلے میں صوبائی وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ سینئر قانون دانوں سے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر رائے لی جا رہی ہے۔ ان ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی لیڈر کی ہدایات کی خلاف ورزی کی، جو آئین کے مطابق ان کی رکنیت ختم کرنے کا جواز فراہم کرتا ہے۔

سپیکر آفس کی جانب سے عاشورہ کے بعد باضابطہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر نے اس حوالے سے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ایک عدالتی فیصلے کا بھی تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ کارروائی کی قانونی بنیاد مضبوط بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button