پشاور: محرم الحرام کے مقدس ایام کے احترام میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 9 اور 10 محرم کو صوبہ بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امام بارگاہوں، عزاداری کے اجتماعات اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے 94 فیڈرز مخصوص کر دیے گئے ہیں۔
پیسکو کے مطابق، سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے جھولتی تاریں ہٹا دی گئی ہیں، جبکہ کنٹرول روم قائم کر کے صورتحال کی نگرانی بھی جاری ہے۔
0 23 Less than a minute




