پاکستان

لیاری عمارت حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

کراچی:کراچی کے باسی ایک اور سانحے کا شکار ہو گئے۔ لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے میں اب تک 7 افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ابتدائی رپورٹ نے عوامی ہجوم، تنگ گلیوں اور نیٹ ورک کی خرابی کو بروقت امداد میں رکاوٹ کی بڑی وجوہات قرار دیا ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد اربن سرچ اینڈ ریسکیو یونٹ فوری طور پر روانہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 100 سے زائد اہلکار، ڈیزاسٹر رسپانس گاڑیاں، سنارکل، کرین اور لفٹر شامل ہیں، لیکن زمینی حقائق نے ہر قدم پر امدادی کارروائیوں کو آزمائش میں ڈالے رکھا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہے، مگر ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے، جس پر کارروائی تاحال جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button