لاہور: 9 محرم الحرام کے دن پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور ہر جلوس و مجلس پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
پنجاب بھر میں 1689 جلوس اور 3895 مجالس ہو رہی ہیں، جن پر 1 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کے لیے 10 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
سیف سٹیز کیمروں اور ضلعی کنٹرول رومز کے ذریعے ہر لمحے کی نگرانی ہو رہی ہے۔ دفعہ 144 اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اسپیشل فورسز، رینجرز، اور خفیہ ادارے بھی مکمل مستعد ہیں۔




