پاکستان

آئینی دفعات 62 و 63 پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا اختلاف، مکمل خاتمے کا مطالبہ

 

لاہور :سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دفعات جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ اور آمریت کی علامت ہیں۔ انہوں نے زور دے کر مطالبہ کیا کہ ان کو آئین سے مکمل طور پر ختم کیا جائے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیا جا سکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ آئینی دفعات کا من مانی اور انتخابی طور پر استعمال ناقابل قبول ہے اور اس سے عوام کے ووٹوں کی نمائندگی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی کی حرمت اور عوامی حقوق کی مکمل حفاظت کریں گے اور ہنگامہ آرائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

سپیکر نے پانامہ کیس کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم کو نااہل کیا جا سکتا ہے تو ایوان میں تماشہ کرنے والوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے خاتون رکن اسمبلی کی ہراسانی کی شکایت پر فوری کارروائی کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button