پاکستان

حج 2026 کی رجسٹریشن کا آخری دن کل، وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان

 

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آخری موقع بدھ 9 جولائی ہے۔ وزارت کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد پاکستانی شہری حج کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ رجسٹریشن 15 بینکوں اور آن لائن مفت طریقے سے کی جا سکتی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ حج کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے اور صرف رجسٹریشن شدہ افراد ہی حج کے اہل شمار ہوں گے۔ حج کے اخراجات اور دیگر ضوابط بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button