پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حلف کے سلسلے میں فیصلہ محفوظ کر کے جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل شام 4 بجے وزیراعلیٰ سے حلف لیں۔
اگر گورنر نے حلف لینے سے انکار کیا تو اسی دن اسپیکر کو نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں جاری کیا گیا۔




