پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 

اسلام آباد: جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے اہم وزراء، اعلیٰ عدالتی حکام اور سینیئر وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تقریب میں نمایاں طور پر موجود تھے۔

اسی روز ملک کی دیگر اعلیٰ عدالتوں میں بھی حلف برداری کی تقریبات ہوئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس محمد جنید غفار سے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف لیا۔

ماہرین کے مطابق ان تقرریوں سے عدالتی نظام میں تسلسل اور آئینی حکمرانی کے فروغ کی امید کی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button