راولپنڈی: علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کارکنان کو تحریک پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی تحریک میں فعال حصہ لیں گے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات کو اجاگر کریں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ جو لوگ تحریک کے ذمہ داری کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں۔ اب صرف تحریک ہی مؤثر راستہ ہے اور اس کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی۔




