پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش کے گلنے سڑنے کی وجہ سے فوری طور پر موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔ موت کی حقیقی وجوہات وجوہات جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ان نمونوں کی مکمل رپورٹ اور سائنسی تجزیہ سامنے آنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
اداکارہ حمیرا اصغر منگل کے روز اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ وہ 2018 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں اور گزشتہ سات برس سے مذکورہ فلیٹ کرائے پر لیکر تنہا مقیم تھیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ نے ایک سال سے کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔
مکان مالک نے کرایہ نہ دینے پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں قانونی کارروائی کی تھی۔ گزشتہ روز عدالتی بیلف فلیٹ پر پہنچا، مگر دروازہ مقفل تھا۔ کئی بار دستک دینے کے باوجود دروازہ نہ کھلا، تو جب دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش کمرے کے فرش پر پڑی ہوئی تھی.




