جناح ہاؤس، تھانہ شادمان اور راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جا کر کی۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر نامزد ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
جیل میں بارش کا پانی جمع ہونے اور بجلی بند ہونے پر عدالتی کاروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت نے بجلی کی بندش اور ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ عدالتی عملہ ملزمان ،گواہ سب موجود ہیں مگر ناقص انتظامات کے باعث کاروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت کے موقع پر عدالت کی بجلی جنریٹر کے ساتھ بحال رکھی جائے۔ عدالت نے جناح ہاؤس میں 19 جولائی جبکہ دو مقدمات میں بارہ جولائی تک سماعت ملتوی کر دی
0 18 1 minute read




