لندن::ہیری پوٹر سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ ایما واٹسن ایک بار پھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عدالت کی گرفت میں آ گئیں۔
برطانوی عدالت نے انہیں چھ ماہ کے لیے گاڑی چلانے سے روک دیا ہے جبکہ ان پر 1,044 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ایما واٹسن کو آکسفورڈ میں ایک محدود رفتار والے علاقے میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا، جہاں حد 30 میل فی گھنٹہ تھی۔
یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی وہ جولائی 2023 میں تیز رفتاری پر جرمانہ ادا کر چکی ہیں۔
ایما واٹسن کی قانونی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہیں اور جرمانہ ادا کریں گی۔




