فیشن
Trending

دشمن کو عبرتناک شکست ملے ایک سال بیت گیا: ‘معرکہ حق’ کی سالگرہ پر آئی ایس پی آر کا بھرپور پیغام

 

راولپنڈی: پاکستان کی دفاعی تاریخ کے یادگار ترین دن ‘معرکہ حق’ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ اس تاریخی موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) نے ایک طاقتور ٹیزر جاری کیا ہے جس کا عنوان "ہم ہیں بنیان المرصوص” رکھا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ایک سال قبل دشمن کو جس ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا گیا تھا، اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ اس معرکے نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدوں کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کچلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ معرکہ حق کی شکست نے دشمن کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا، جس کی کسک وہ آج بھی محسوس کر رہا ہے۔
جاری کردہ ٹیزر میں پاک فوج کے سپاہیوں کو ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار (بنیان المرصوص) کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس پیغام کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان اتحاد وہ فولادی دیوار ہے جسے کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔ دفاعِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کا جذبہ ایک سال پہلے سے بھی زیادہ جوان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button