لندن :سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والی پاکستانی شخصیت حریم شاہ برطانوی دارالحکومت لندن میں میئر لندن کی ایک حالیہ سماجی تقریب میں دیکھی گئی ہیں۔ حریم شاہ، جو پاکستان کے سیاسی اور شوبز حلقوں میں اپنے متنازع بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے تقریب کے دوران میئر صادق خان کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کیں۔
ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ پبلک لائف اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سیاسی تقاریب میں شرکت اگرچہ اب ایک عالمی رجحان بن چکا ہے، تاہم حریم شاہ کی اس برطانوی سیاسی تقریب میں موجودگی کو پاکستانی اور برطانوی نژاد کمیونٹی کی جانب سے گہری دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔




