ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران پاکستانی صارفین نے آن لائن خریداری اور ڈیجیٹل سروسز پر 10 ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی، جو ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے تیزی سے پھیلاؤ کا واضح ثبوت ہے۔
ای کامرس میں نمایاں اضافہ
رپورٹ کے مطابق صارفین نے مصنوعات خریدنے پر تقریباً پانچ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ مختلف سروسز کے حصول کے لیے لگ بھگ چار ارب تیس کروڑ ڈالر صرف کیے گئے۔ انسٹھ کروڑ ڈالرز سبسکرپشن میڈیا پر خرچ کیے گئے
خریداروں کی ترجیحات
مصنوعاتی خریداری میں درج ذیل شعبے سرفہرست رہے:
• الیکٹرونکس 3.25 ارب ڈالر
• فیشن مصنوعات 1.06 ارب ڈالر
• بیوٹی پروڈکٹس 32 کروڑ ڈالر
• خوراک 17 کروڑ ڈالر
• ادویات 11 کروڑ ڈالر
خدمات میں آن لائن ترجیحات
"2023 میں پاکستانی صارفین نے سفری سہولیات اور سیاحت سے متعلق مختلف خدمات پر نمایاں اخراجات کیے۔ فضائی سفر کے لیے دو ارب تیس کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی گئی، جبکہ ہوٹلوں میں قیام کے لیے تقریباً انہتر کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔ سیاحتی پیکجز پر باسٹھ کروڑ ڈالر، گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے پر اٹھائیس کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر، اور ریل کے سفر کے لیے چوبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے۔”
کیش آن ڈیلیوری کا غلبہ
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ آن لائن خریداریوں کی ادائیگی کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے کی جاتی ہے، جو صارفین کے اعتماد کے فقدان اور آن لائن مرچنٹس کی شفافیت کے مسائل کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈیجیٹل ماہرین کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے محفوظ اور قابل اعتماد طریقوں کو فروغ دے کر پاکستان میں ای کامرس کا مستقبل مزید روشن بنایا جا سکتا ہے۔
0 12 1 minute read




