پشاور:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ وارنٹ جاری کیے گئے۔
عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔




